ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شام : داعش تنظیم الباب شہر کے اندر مکمل طور پر محصور

شام : داعش تنظیم الباب شہر کے اندر مکمل طور پر محصور

Mon, 06 Feb 2017 18:19:51  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،6فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی شام کے شہر الباب میں 20 روز سے زیادہ جاری رہنے والی عکسری کارروائیوں اور جھڑپوں کے بعد داعش تنظیم شہر کے اندر مکمل طور پر محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ الباب شہر حلب کے نواح میں داعش کے زیر کنٹرول تنظیم کا آخری بڑا گڑھ ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق تازہ ترین پیش رفت میں شامی سرکاری فوج نے شہر کے جنوب کی جانب سے پیش قدمی کی ہے جب کہ ترک فوج اور شامی اپوزیشن گروپ نے پہلے ہی بقیہ تین سمتوں سے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔شامی سرکاری فوج اور اس کے زیر انتظام مقامی اور غیر ملکی ملیشیاؤں نے پیش قدمی کرتے ہوئے الباب اور حلب کے مشرقی نواحی علاقے کو ملانے والے راستے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں تل عویشیہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس طرح اب سرکاری فوج الباب کے علاوہ تین قصبوں بزاعہ ، قباسین اور تادف میں داعش تنظیم کو محصور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ادھر "فرات کی ڈھال" آپریشن کے تحت ترک افواج اور شامی اپوزیشن گروپوں نے الباب شہر کے مشرق میں واقع علاقے کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔اس سے قبل فرات کی ڈھال آپریشن میں شریک فورسز کی ناکامی کے بعد داعش تنظیم نے ایک مرتبہ پھر بزاعہ قصبے پر قبضہ کر لیا تھا۔


Share: